نوجوان کپڑے اتارکرپڑوسی کے مکان میں داخل۔ حیدرآباد میں عجیب وغریب واقعہ

photo immagine

حیدرآباد: شہرکے علاقہ نریڈ میٹ علاقہ میں اس وقت سنسنی پھیل گئی جب ایک نوجوان برہنہ حالت میں پڑوسی کے مکان میں داخل ہوگیا۔ نوجوان نے اپنے کپڑے اتاردئیے اوروہ پڑوس کے مکان میں داخل ہوگیا اورکھڑکی سے جھانک رہا تھا کہ مقامی افراد نے اسے دیکھ لیا اوراسے پکڑے کی کوشش کی تاہم وہ وہاں سے فرار ہوگیا۔ مقامی افراد اس بات کو لے کرپریشان ہیں کہ اس نے ایسی حرکت کیوں کی؟ فوری طورپرنوجوان کی اس حرکت کی وجہہ پتہ نہیں چل سکی۔