تلنگانہ

تلنگانہ آر ٹی سی بس کو آگ لگنے کا واقعہ

حیدرآباد _ 7 اپریل ( اردولیکس) تلنگانہ آر ٹی سی کی الیکٹریک اے سی بس میں آگ لگ گئی۔ جمعہ  کی صبح، شمش آباد سے جوبلی بس اسٹیشن سکندرآباد جانے والی بس سے دھواں نکل رہا تھا جس پر راہگیر نے ڈرائیور کو چوکنا کیا  اور بس کو روک دیا۔ حادثہ بیگم پیٹ ایئرپورٹ کے قریب پیش آیا۔ مسافروں کو الرٹ کیا گیا اور بس سے اتار کر محفوظ مقامات پر پہنچ گئے۔ اس سے بڑا خطرہ ٹل گیا۔ اس واقعے میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔ بس کے عملے نے فوری طور پر فائر ڈیپارٹمنٹ اور پولیس کو اطلاع دی۔

 

اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کے عملے نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔ آگ سے بس کو جزوی نقصان پہنچا۔ ایسا لگتا ہے کہ بس میں فنی خرابی کے باعث آگ لگی۔

تلنگانہ آر ٹی سی بڑے پیمانے پر الیکٹرک بسوں کو شروع کیا ہے ۔  حیدرآباد کے مختلف مقامات سے ایرپورٹ تک 40 الیکٹرک بسیں چل رہی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button