جرائم و حادثات

لیموں کے تھیلوں کی چوری

نئی دہلی: قیمتیں بڑھتے ہی چوروں کی نظریں لیموں پر پڑ گئیں۔ اتر پردیش کے غازی آباد سبزی منڈی سے چوروں نے لیموں کے 12 تھیلے چرا لیے جن کی مالیت 70 ہزار روپے بتائی گئی ہے۔ عجیب بات ہے کہ چوروں نے صرف لیموں کی چوری کی انھوں نے باقی ترکاریوں کو ہاتھ تک نہیں لگایا۔ بھوجپور کےراشد کی منڈی میں دکان ہے جہاں یہ چوری کی واردات پیش آئی۔ حالیہ دنوں میں ایسے واقعات میں اضافہ کے باعث سبزی منڈی میں سکیورٹی گارڈس بھی تعینات کر دیے گئے ہیں۔ اسی طرح کا واقعہ اس سال اپریل میں شاہجہاں پور میں پیش آیا تھا چوروں نے ترکاری  کے گودام سے 60 کلو لیموں، 40 کلو پیاز اور 38 کلو لہسن چوری کر لئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button