ریاست بہارمیں زہریلی شراب پینے سے 13 افراد کی موت

گوپال گنج: ریاست بہار کے گوپال گنج ضلع کے محمد پور گاﺅں میں زہریلی شراب پینے سے 13 افراد کی موت ہوگئی۔ ضلع انتظامیہ نے محمد پور گاﺅں میں 9 لوگوں کی مشتبہ حالت میں موت کی تصدیق کی ہے لیکن گاﺅں والوں کے مطابق زہریلی شراب پینے سے اب تک 13 افرادکی موت ہوئی ہے۔پولیس سپرنٹنڈنٹ آنند کمار نے بتایا کہ مشتبہ اموات کے معاملے کی تفتیش کی جارہی ہے۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ ملنے کے بعد موت کی وجوہات کا علم ہوگا۔