کورونا کی تصدیق کے اندرون 30 یوم موت کو کویڈ ڈیتھ مانا جائے گا:مرکز

نئی دہلی: مرکزی حکومت نے سپریم کورٹ کو بتایا کہ ٹیسٹنگ کی تاریخ یا کورونا کی تصدیق ہونے کے 30 دن کے اندر اگر کوئی شخص فوت ہوتا ہے تو اسے کووڈ ڈیتھ مانا جائے گا۔ مرکزی حکومت نے سپریم کورٹ میں اس سلسلے میں ایک حلف نامہ داخل کیا ہے۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کرنے کے معاملہ میں مرکزی حکومت کی سرزنش کی تھی جس کے بعد مرکزی حکومت نے یہ حلف نامہ داخل کیا ہے۔
مرکز کی جانب سے داخل کردہ حلف نامہ میں کہا گیا ہے کہ اگر کوئی شخص کسی ہاسپٹل یا کسی دوسری مریضوں کی دیکھ بھال کی جگہ رہتا ہے اور پھر اس کی موت ہو جاتی ہے تو اس کو کووڈ 19 کی موت مانا جائے گا۔ ساتھ ہی ساتھ یہ بھی کہا گیا ہے کہ خود کشی، قتل اور حادثہ سے ہونے والی اموات کو کووڈ ڈیتھ قرار نہیں دیا جائے گا چاہے مرنے والا شخص کورونا سے متاثرہی کیوں نہ ہو۔