جرائم و حادثات

متحدہ ضلع عادل آباد کی اس بہادرخاتون نے چور کو پکڑکرپولیس کے حوالہ کردیا

منچریال: متحدہ ضلع عادل آباد میں ایک بہادرخاتون نے چورکوپکڑ کرپولیس کے حوالہ کردیا۔ منچریال مستقرکے اقبال احمد نگرسے تعلق رکھنے والے انٹلی جنس سے وابستہ ہوم گاڑد چندریا کے گھرمیں صبح کی اولین ساعتوں میں ایک چورگھس آیا۔ چندریا نے اسے پکڑنے کی کوشش کی تاہم چورانھیں دھکہ دے کرفرارہورہا تھا کہ ہوم گارڈ کی بیوی بھاگیہ لکشمی نے اسے پکڑنے میں مدد کی اور اس چورکوپولیس کے حوالہ کردیا گیا۔ خاتون نے بتایا کہ ان کے شوہرپولیس ہیں اوراسی ہمت سے انھوں نے چورکرپکڑا،خاتون کے مطابق میرے شوہرچورکے دھکہ دینے پرگرپڑے تھے میں دوڑتی ہوئی چورکے پاس پہنچی اورمیں نے اس کا پینٹ اورکمرکس کرپکڑلی اس کے بعد میرے شوہرنے اسے رسی سے باندھ دیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button