برطانیہ جانے والوں کو کروانا ہوگا کووڈ ٹیسٹ

نئی دہلی:کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون کے پیش نظر برطانیہ نے اقدامات سخت کردیئے ہیں۔ اب برطانیہ جانے سے 48 گھنٹے پہلے کورونا کا لیٹرل فلو یا پی سی آر ٹسٹ لازمی قرار دیا گیا ہے۔ ان نئی پابندیوں کا اطلاق منگل سے ہوگا۔ واضح رہے کہ اومی کرون دنیا کے 38 ممالک میں پھیل چکا ہے تاہم ابھی تک کورونا کی اس نئی شکل سے کہیں سے بھی کوئی موت کی خبروصول نہیں ہوئی۔