تلنگانہ

ماسک نہ لگانے والوں کو دی جارہی ہے انوکھی سزا۔ گاہک کے ماسک نہ لگانے پر تاجرین کو بھی جرمانہ

حیدرآباد: تلنگانہ میں ماسک نہ لگانے والوں کے خلاف پولیس کی جانب سے کاروائی کی جارہی ہے اورجرمانہ عائد کئے جارہے ہیں۔ ریاست کے ضلع رنگاریڈی کے حیدرشاہ کوٹ علاقہ میں پولیس نے یہ خصوصی مہم چلائی اور ماسک کے بغیر گھومنے والے افراد اورگاڑی سواروں پر ایک ہزار روپئے جرمانہ عائد کیا۔

ہوٹلس اور دفاتر کے قریب ماسک کے استعمال کے سلسلہ میں بورڈس لگانے کی بھی پولیس نے ہدایت دی۔پولیس نے انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ گاہکوں کے ماسک کے عدم استعمال پر دکان مالکین پر جرمانہ عائد کیا جائے گا۔پولیس نے اس مہم کے دوران ماسک کا استعمال نہ کرنے والے 50افراد پر جرمانہ عائد کیا۔ساتھ ہی پولیس نے بعض افراد جنہوں نے ماسک کا استعمال نہیں کیا تھا، ان کے ہاتھوں میں پلے کارڈس تھماکر ان کو سڑک پر ٹہرادیا اور ان کے ذریعہ عوام میں بیداری پیدا کی۔

پولیس نے ان افراد میں ماسک بھی تقسیم کئے۔پولیس نے لازمی طورپر ماسک کے استعمال کی ہدایت دیتے ہوئے تمام پر کوویڈ اصولوں پر عمل کرنے پر زوردیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button