حیدرآباد میں سڑکوں پرتعمیراتی اشیاء پھینکنے والوں کی خیرنہیں، لگے گا جرمانہ

حیدرآباد: حیدرآباد کی سڑکوں پرتعمیراتی اشیاء پھینکنے والوں کی اب خیرنہیں ہے۔ جی ایچ ایم سی نے اس سلسلے میں کاروائی کا آغاز کردیا ہے۔ چند دن قبل تلگو فلم اداکار سائی دھرم تیج کے سڑک حادثہ میں زخمی ہونے کے بعد سڑکوں پرتعمیراتی اشیاء پھینکنے والوں کے خلاف کاروائی شروع کردی گئی ہے۔ ایسے افراد کو جرمانہ عائد کیا جارہا ہے۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سڑک پرریت کی وجہہ سے فلم ادکارکی گاڑی حادثہ کا شکار ہوئی تھی۔ گریٹرحیدرآباد میونسپل کارپوریشن نے تعمیراتی اشیاء لاپرواہی سے پھینکنے کے معاملہ میں خانہ میٹ میں واقع ارابندوکنسٹرکشن کمپنی کو ایک لاکھ روپئے کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ عہدیداروں نے ہدایت جاری کی ہے کہ تعمیراتی کاموں کے وقت سڑکوں پرکچرا، ریت اوردیگرتعمیراتی اشیاء نہ آنے پائے اس کیلئے متعلقہ تعمیراتی کمپنی کو احتیاطی اقدامات کرنے چاہئے۔