تلنگانہ

تلنگانہ ملوگ کے جنگلات میں پھنس جانے والے 135 سیاحوں کو بچا لیا گیا۔ متاثرین کا کریم نگر اور ورنگل سے تعلق: ویڈیو دیکھیں

حیدرآباد: ریاست تلنگانہ کے ضلع ملگ میں آبشار دیکھنے کے لیے جانے کے بعد جنگل میں پھنسے ہوئے 130 سیاحوں کو بہ حفاظت بچانے میں کامیابی حاصل کر لی گئی۔تفصیلات کے مطابق یہ سیاح کل بارش کے دوران آبشار کا نظارہ کرنے کے لیے گئے ہوئے تھے کہ ندی کی سطح آب میں اضافہ ہونے کی وجہ سے وہ جنگلاتی علاقے میں ہی پھنس گئے تھے۔

 

 

 

ان سیاحوں نے پولیس کنٹرول روم کو فون پر اپنے پھنس جانے کی اطلاع دی جس کے ساتھی پولیس، این ڈی آر ایف، ڈی ڈی آر ایف کی ٹیمیں سرگرم ہو گئی تھیں اور آدھی رات کے بعد متاثرین کو بچانے کے لیے ریسکیو اپریشن شروع کر دیا گیا جو کئی گھنٹوں تک جاری رہا۔ معلوم ہوا ہے کہ پھنس جانے والےسیاحوں کا تعلق اضلاع ورنگل اور کریمنگر سے ہے جو چہارشنبہ کی شام آبشار کے پاس پہنچے تھے۔

 

 

 

متاثرین کو بچانے کے لیے جانے والی ٹیم اپنے ساتھ غذا اور پانی بھی ساتھ لے گئی این ڈی آر ایف کے دستوں نے رات تقریبا دو بج کر 20 منٹ پر ان سیاحوں کو بچانے میں کامیابی حاصل کی اور انہیں حفاظت سے واپس لا لیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button