آوٹررنگ روڈ پرحادثہ۔ حیدرآباد اے سی پی کے خاندان کے تین ارکان ہلاک

حیدرآباد: حیدرآباد کے مضافات میں پیش آئے سڑک حادثہ میں حیدرآباد سائبرکرائم اے سی پی کے تین ارکان خاندان کی موت ہوگئی۔ یہ حادثہ ضع میڑچل کیسرا منڈل کے یادگارپلی کے پاس آوٹررنگ روڈ پرآج اس وقت پیش آیا جب تیزرفتارکارالٹ گئی۔ مہلوکین میں اے سی پی سائبرکرائم کی اہلیہ شنکراماں ان کے بھائی کا بیٹا بھاسکراوراس کی بیوی شامل ہیں۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب یہ لوگ ضلع پرکاشم میں ایک شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد واپس ہورہے تھے۔