جرائم و حادثات

لاری آٹو پر گر پڑی، شادی میں جانے والا مسلم خاندان ہلاک-3مہینہ کی بچی بھی شامل

گوداوری کھنی: شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے جانے والا خاندان سڑک حادثہ میں ہلاک ہوگیا۔ راماگنڈم کے مبارک نگرسے تعلق رکھنے والا خاندان کل رات آٹو میں ضلع منچریال اندارم جارہا تھا کہ گوداوری کھنی رام نگرکے قریب راجیو راہداری پردو لاریوں میں تصادم ہوگیا اورایک لاری اس آٹو پرگرپڑی جس میں یہ خاندان سفرکررہا تھا۔ اس حادثہ میں 30 سالہ شکیل ان کی بیوی ریشما بیگم اوران کی تین ماہ کی بیٹی سعدیہ ہلاک ہوگئے۔ حادثہ اس قدرخوفناک تھا کہ تینوں کی موقع پرہی موت ہوگئی معلوم ہوا ہے کہ حادثہ کے وقت آٹو میں خاندان کے سات افراد سوارتھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button