تلنگانہ چھتیس گڑھ سرحد پرانکاونٹر-3 ماونواز مارے گئے

حیدرآباد: تلنگانہ اورچھتیس گڑھ کی سرحد پرماونوازوں اورگرے ہاونڈس کے عملہ کے درمیان فائرنگ اورجوابی فائرنگ کا تبادلہ عمل میں آیا۔ ملگ اوربیجاپورکے جنگلات میں پیش آئے فائرنگ اورجوابی فائرنگ کے واقعہ میں تین ماونواز مارے گئے۔ مقام واقعہ سے اے کے 47 کے علاوہ دیگراسلحہ ضبط کیا گیا۔ ملگ ضلع کے ایس پی سنگرام سنگھ پاٹل نے انکاونٹرکی تصدیق کی ہے۔