تلنگانہ

ضلع آصف آباد میں شیرکی موجودگی سے سنسنی

آصف آباد: تلنگانہ کے کومرم بھیم آصف آباد ضلع میں شیر کی موجودگی سے سنسنی پھیل گئی۔ضلع کے پنچکل پیٹ منڈل کے مولی گوڑہ دیہات کی اہم شاہراہ پر شیر کی موجودگی سے علاقہ میں رہنے والے افراد میں تشویش کی لہر پائی جاتی ہے اور مقامی افراد رات جاگ کر گذاررہے ہیں۔گذشتہ 20دنوں کے دوران اس سڑک پر دو تا تین مرتبہ سڑک پر یہ شیر نظرآیا۔بعض افراد نے اس کی ویڈیولیتے ہوئے اس کو سوشیل میڈیا پر وائرل کردیا جس کے نتیجہ میں یہاں رہنے والے مزید خوفزدہ ہوگئے۔گذشتہ ہفتہ اس شیرنے دو مویشیوں کو ہلاک کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button