نیشنل

چندرا بابو نائیڈو کی گرفتاری۔ ہارٹ اٹیک سے 6 افراد کی موت

حیدرآباد: سابق چیف منسٹر آندھراپردیش چندرا بابو کی گرفتاری کی اطلاع سن کر دل کا دورہ پڑنے سے 6 لوگوں کی موت ہوگئی۔اننت پور ضلع کے انجانیولو (65) کی ٹی وی پر چندرا بابو کی گرفتاری کا منظر دیکھتے ہوئے دل کا دورہ پڑنے سے موت ہوگئی۔

 

کوناسیما ضلع کی سوگنما (65) کی دل کا دورہ پڑنے سے اس وقت موت ہوگئی جب اس کا پوتا اپنے سیل فون پر چندرا بابو کی گرفتاری دیکھ رہا تھاچندرابابو کی گرفتاری کی خبر دیکھ کر تناؤ میں آکر دل کا دورہ پڑنے سے کوناسیما ضلع کے نرسمہا راؤ (62) کی موت ہوگئی۔

 

وجیا نگرم ضلع کے آر پاٹیتھلی (67) کی چندرابابو بابو کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے دل کا دورہ پڑنے سے موت ہوگئی۔کرشنا ضلع کے کوڈالی سدھاکر راؤ (60) کی ٹی وی پر چندرا بابو کی گرفتاری کی خبر دیکھتے ہوئے دل کا دورہ پڑنے سے موت ہوگئی۔

 

تروپتی ضلع کے وینکٹ رمنا (46) کی بھی ٹی وی پر چندرا بابو کی گرفتاری کی خبر دیکھتے ہوئے دل کا دورہ پڑنے سے موت ہوگئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button