تلنگانہ

تلنگانہ، نرمل ضلع کے نرساپورمیں شیرکی موجودگی سے دہشت

file photo

نرمل: تلنگانہ کے ضلع نرمل کے نرساپور کے قریب شیرکے پنجوں کے نشانات پائے گئے جس سے علاقہ میں رہنے والوں میں خوف پایا جاتا ہے۔محکمہ جنگلات کے عہدیداروں نے شیر کی موجودگی اور اس کی نقل وحرکت کا پتہ چلانے کیلئے ٹریپ کیمرہ جنگلاتی علاقہ میں لگائے۔سمجھاجاتا ہے کہ یہ شیر مہاراشٹرسے یہاں آیا ہے۔اس کے پنجوں کے نشان سے اس بات کا پتہ چلا ہے کہ اس شیر کی عمر دو سال ہے۔عہدیداروں نے مقامی افراد کو مشورہ دیا کہ وہ جنگلاتی علاقہ کے قریب رہنے والے گروپس کی شکل میں ضرورت کے لحاظ سے جائیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button