جرائم و حادثات

لاری چلاتے ہوئے دل کا دورہ پڑنے سے ڈرائیور کی موت _ عادل آباد شہر میں افسوسناک واقعہ

عادل آباد _ لاری چلاتے ہوئے ڈرائیور کی دل کا دورہ پڑنے سے موت ہوگئی یہ واقعہ اتوار کو عادل آباد شہر میں پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق ضلع کے چندا ٹی گاوں سے تعلق رکھنے 55 سالہ مانک راؤ پیشہ سے لاری  ڈرائیور ہے

وہ آج چاول کے گودام  سے لاری  کچکنتی گاؤں کی طرف لے جا رہے تھے ۔ گاندھی پارک کے پاس مانک راؤ کو سینہ میں شدید درد محسوس ہوا جس پر وہ لاری بڑی ہوشیاری سے ایک طرف روک دی  اس کے ساتھ ہی انھیں شدید  دل کا دورہ پڑا اور وہ اسٹرینگ پر ڈھیر ہوگئے ۔ مقامی لوگوں نے انھیں دیکھا اور  رمز اسپتال لے گئے جہاں ڈاکٹروں نے تصدیق کی کہ وہ پہلے ہی مر چکے ہیں

 

متعلقہ خبریں

Back to top button