تلنگانہ کے ضلع کوتہ گوڑم میں شیر کی موجودگی سے سنسنی

Imagine

کوتہ گورم: تلنگانہ کے بھدرادری کوتہ گوڑم ضلع کے ایلندوٹیکولاپلی کے جنگلاتی علاقہ میں شیر کی موجودگی سے سنسنی پھیل گئی۔میٹلاگوڑم کے حدود میں جنگل پلی گیٹ کے قریب شیر کو سڑک پار کرتا ہوا دیکھاگیا۔ایک گاڑی سوار نے اس کی ویڈیو اپنے سل فون میں قید کرلی۔تین دن پہلے ایک کتے کی موت ہوگئی تھی۔سمجھاجاتا ہے کہ اس شیر کے حملہ میں ہی اس کتے کی موت ہوگئی ہے۔اس شخص نے سل فون سے لی گئی اس ویڈیو کو بعد ازاں سوشیل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمس پر تیزی کے ساتھ وائرل کردیا۔ضلع کے لکشمی دیوی منڈل میں گائیوں کے جھنڈ پر شیر کے حملہ میں ایک گائے کی موت ہوگئی تھی۔شیر کی موجودگی کی اطلاع پر مقامی افراد میں خوف پایاجاتا ہے۔