جرائم و حادثات

شادی کی تقریب سے واپسی کے دوران بس الٹ گئی _ رام گنڈم کے مسلم خاندان کے 25 افراد زخمی، تلنگانہ کے پداپلی ضلع میں حادثہ

کریم نگر _ 26 جون ( اردولیکس) تلنگانہ کے پداپلی ضلع میں ایک شادی  کی تقریب میں شرکت کے بعد واپسی کے دوران پیش آئے سڑک حادثہ میں مسلم خاندان کے 25 افرادزخمی ہوگئے۔یہ حادثہ ضلع پداپلی کے سلطان آبادمنڈل میں پیش آیا۔

 

تفصیلات کے مطابق سلطان آباد منُڈل کے کٹناپلی کے قریب ایک پرائیویٹ ٹراویلس بس کے ڈرائیور نے آٹو کو بچانے کے دوران بس  کا توازن کھودیا اور یہ بس سڑک کے درمیان الٹ گئی۔یہ افراد شادی  کی تقریب میں شرکت کے بعد  حیدرآباد سے رام گندم واپس ہورہے  تھے۔حادثہ اتنا شدید تھا کہ بس پوری طرح تباہ ہو گئی اور بس میں سوار افراد میں سے 25افرادزخمی ہوگئے۔

 

حادثہ کے وقت بس میں تقریبا70 افرادسوار تھے۔حادثہ کی اطلاع کے ساتھ ہی پولیس وہاں پہنچ گئی جس نے راحت کے کاموں کاآغاز کرتے ہوئے زخمیوں کو علاج کے لئے کریم نگر کے اسپتال منتقل کردیا۔جن میں چار کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے فوری طور پر حادثہ میں زخمی افراد کی شناخت نہیں ہو سکی ۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button