سمندری طوفان توکٹےکل صبح گجرات کا ساحل پار کرلے گا۔ کئی ریاستوں میں بارش

نئی دہلی:محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ اگلے 24 گھنٹے کے دوران سمندری طوفان توکٹے کے شدت اختیارکرنے کا قوی امکان ہے۔ یہ شمال-شمال مغرب کی جانب پیش قدمی کرے گا اور کل شام گجرات کے ساحل تک پہنچے گا اور منگل کو صبح سویرے بھاونگر ضلعے میں پوربندر اور مہووا کے درمیان گجرات ساحل کو پار کرجائے گا۔
موسمیات محکمے کے مطابق مشرق وسطی بحیرہ عرب سے اٹھنے والا انتہائی شدید سمندری طوفان گزشتہ 6 گھنٹے کے دوران تقریباً13 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال کی سمت بڑھ گیا ہے اور یہ آج ساڑھے گیارہ بجے دن میں جنوب وسطی بحیرہ عرب میں مرکوز تھا۔ یہ سمندری طوفان گوا کے لگ بھگ 120 کلو میٹر مغرب-جنوب مغرب اور ممبئی کے 380 کلو میٹر جنوب-جنوب مغرب اور ویراوَل گجرات کے 620 کلو میٹر جنوب-جنوب مشرق میں مرکوز ہے۔ سمندری طوفان کے سبب کیرالہ، کرناٹک، کونکن، گجرات اور راجستھان میں ہلکی سے معتدل بارش ہونے کی امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے ماہی گیروں کو کل صبح تک جنوب وسطی بحیرہ عرب اور کرناٹک سے متصل سمندر میں نہ جانے کا مشورہ دیا ہے۔
اِس کے ساتھ ساتھ 145 سے لے کر 155 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہواوں کے چلنے کی بھی پیش قیاسی کی گئی ہے۔