انٹر نیشنل

ٹوکیو اولمپکس میں حیدرآبادی شٹلر پی وی سندھو نے جیت لیا کانسہ کا تمغہ

نئی دہلی: ٹوکیو اولمپکس میں حیدرآبادی شٹلر پی وی سندھو نے کانسے کا تمغہ حاصل کرتے ہوئے ریکارڈ قائم کیا ہے ۔انہوں نے چین کی کھلاڑی ہی بنگ جیاوا کے ساتھ مقابلہ میں واضح برتری حاصل کی ۔ مسلسل گیم میں اکیس ۔ تیرہ‘ اکیس ۔ پندرہ کے فرق سے انہوں نے شاندار کامیابی حاصل کی ۔ مسلسل دو اولمپکس میں تمغے حاصل کرنے والی پہلی ہندوستانی کھلاڑی کے طور پر سندھو نے تاریخ رقم کی ہے ۔ واضح رہے کہ سال 2016 کے ریو اولمپکس میں سندھو نے چاندی کا تمغہ حاصل کیا تھا۔ صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند، وزیراعظم نریندر مودی اورچیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے پی وی سندھو کے مظاہرے کی تعریف کی اور اولمپکس مقابلوں میں شاندرا مظاہرے پر مبارکباد پیش کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button