جنرل نیوز

روزنامہ اعتماد کے سال نو کے کیلنڈر اورڈائیری کی ضلع کلکٹر محترمہ شیخ یاسمین باشا کے ہاتھوں رسم اجرائی

ضلع کلکٹرجگتیال محترمہ شیخ یاسمین باشا نے آج ضلع جگتیال کے روزنامہ اعتماد کے ضلع اسٹاف رپورٹر مرزا فضل اللّٰد بیگ کے ہمراہ روزنامہ اعتماد کی سال نو2024 کی کیلنڈر اور ڈائیری کی رسم اجرائی کی۔اس موقع پر انھوں نے کہا کہ روزنامہ اعتماد کی جانب سے ضلع جگتیال سے متعلقہ سرکاری اسکیمات اور عوام میں سرکاری اسکیمات سے متعلق شعور بیداری کیلئے بروقت اخبارات کی اشاعت عمل لائی جارہی ہے۔

 

جوکہ اردو داں طبقہ کیلئے کافی ثمر آور ثابت ہورہا ہے۔آج کے دور میں ذرائع ابلاغ کا کسی بھی سرکای اسکیم کو عوام تک پہنچانے اور عوامی مسائل کو سرکاری انتظامیہ و حکومت تک پہنچانے میں کلیدی رول ہوتا ہے۔انھوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی خبروں کی اشاعت میں روزنامہ اعتماد بھی آج پیش پیش رہا ہےاور ساتھ ہی ساتھ عوامی مسائل کی یکسوئی میں بھی اہم کرداد ادا کررہا ہے۔

 

اس موقع پر ضلعی عہدیدار محکمہ اطلاعات و تعلقات عامّہ،جگتیال بھیم کمار. ضلعی میڈیکل افیسر ڈاکٹر پی سریدھر اور اردو آفیسر ضلع جگتیال محمد کلیم الدین بھی موجود تھے۔اردو افسران کی خدمات کو بھی ضلع کلکٹر نے اس موقع پرسراہتے ہوئےکہا کہ بذریعہ اردو درخواست اردو زبان سے واقفیت رکھنے والوں کے مسائل کو عہدیداروں تک پہنچایا جارہا ہے۔

اور ضلع کلکٹر کی سرکاری سرگرمیوں اور حکومت کی اسکیمات سے متعلقہ پروگراموں کو بذریعہ ذرائع ابلاغ عوام تک پہنچانے میں اردو آفیسر کا بہترین رول ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button