این آر آئی

مملکت کے شہر ابہا میں “گریٹ انڈین فسٹیول” SATA

ریاض ۔ کے این واصف

سعودی عرب میں تلگو بولنے والون کی ایک بہت بڑی تعداد آباد ہے۔ جو یہاں کی مختلف کمپنیوں میں برسرے کار ہیں۔ آندھرا پردیش اور تلنگانہ ریاستوں سے تعلق رکھنے والے باشندون کی یہاں دو بڑی سماجی تنظیمیں ہیں جن میں ایک تنظیم “سعودی عرینین تلگو اسوسی ایشن” (SATA) ہے جو یہاں بڑے پیمانے پر سماجی خدمات انجام دے رہی ہیں۔

“ساٹا” نے مملکت کے شہر ابہا میں شاندار پیمانے پر “گریٹ انڈیا فسٹیول” کا اہتمام کیا۔ جس میں پر اثر انداز مین ہندوستانی کلچر کی جھلکیاں پیش کی گئیں۔ قونصل جنرل آف انڈیا عزت مآب محمد شاہد عالم نے اس تقریب مین بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔ قونصل جنرل نے SATA کی سماجی خدمات اور اس پروگرام کی ستائش کی۔ شاہد عالم کا تعلق شمالی ہند سے ہے لیکن تلگو اسوسی ایشن کی خواہش پر آندھرا کے روایتی لباس سفید “سفید پٹو دھوتی” پہن کر پروگرام مین شرکت کی۔ شاہد عالم کے ہمراہ ان کی بیگم ڈاکٹر شکیلہ شاہد بھی پروگرام میں شریک تھیں۔

اس پروگرام کا اہتمام اسوسی ایشن کی وسڑرن ریجن ونگ نے کیا تھا۔ تقریب کے منتظمین میں ڈاکٹر ٹی جیا شنکر، ٹی سواتی، انجینیر مظہر حسین، راجو، تیجا، لکھشمن، چاری راج، مرزا قدرت، امجد، نرسمہا راجو، ڈاکٹر وجئے، دیوا، ڈاکٹر ہریش اور ڈاکٹر رام کمار شامل تھے۔ ساٹا کی ہر تقریب میں ہمیشہ سینکڑوں کی تعداد میں تلگو بولنے والے مرد و خواتین شرکت کرتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button