جرائم و حادثات

باراتیوں سے بھرا ٹریکٹرالٹ گیا۔ ایک ہلاک 40 زخمی

کتہ گوڑم: ریاست تلنگانہ کے ضلع بھدرادری کتہ گوڑم میں باراتیوں کے لے جانے والا ٹریکٹرالٹ گیا۔ یہ حادثہ پالونچہ منڈل کے منڈی کٹہ موضع میں اس وقت پیش آیا جب ٹریکٹرمیں باراتی جارہے تھے۔ ٹریکٹربے قابو ہوکرٹرننگ کے پاس الٹ گیا۔ اس حادثہ میں ایک شخص ہلاک اور قریب 40 باراتی زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو علاج کیلئے ہاسپٹل منتقل کردیا گیا۔ مزید تفصیلات کا انتظارہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button