نیشنل

بنگلورمیں تیندوا اپارٹمنٹ میں گھس گیا۔ ویڈیو وائرل

حیدرآباد: ریاست کرناٹک کے بنگالورو کے مضافات میں تیندوے کے رہائشی علاقہ میں گشت کرنے کی اطلاع سے مقامی افراد میں خوف کی لہرپائی جاتی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ یہ تیندوا راستہ بھٹک کر جنگل سے شہرکی طرف آگیا۔

 

یہ تیندوا ہفتہ اوراتوارکووائیٹ فیلڈ کے علاقہ میں نظرآیا اورپیرکے دن جنگلی جانورہونورروڈ، کوڈلو گیٹ کے پاس نظرآیا۔ تیندوا رہائشی علاقہ میں ایک اپارٹمنٹ کی لفٹ کے پاس نظرآیا۔

 

محکمہ جنگلات کے حکام نے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ وہ رات کے اوقات میں تنہا گزرنے سے احتیاط کریں۔ سوشل میڈیا پرتیندوے کے گشت کرنے کا ویڈیو وائرل ہورہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button