تلنگانہ

چالان ادا نہ کرنے پرگاڑی ضبط کرنے کا ٹریفک پولیس کو اختیار: سائبرآباد پولیس

file photo

حیدرآباد: ہائیکورٹ کی جانب سے چالانات ادا نہ کرنے پرگاڑی ضبط کرنے کا پولیس کو اختیارنہ ہونے سے متعلق اطلاعات کے درمیان سائبرآباد پولیس نے واضح کیا ہے کہ قانون کے تحت انھیں ایسی گاڑیاں ضبط کرنے کا اختیارحاصل ہے۔ اس سلسلے میں پولیس نے ایک پبلک نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا کہ چالانات کی عدم ادائیگی پرگاڑیاں ضبط کرنے سے متعلق سوشیل میڈیا پرغلط خبریں گشت کررہی ہیں، پولیس نے شہریوں سے خواہش کی ہے کہ وہ اس طرح کی خبروں پراعتبارنہ کریں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ایڈوکیٹ نے بھی ایم وی ایکٹ 1989 کے تحت چالان ادا کیا اورگاڑی لے گئے۔ پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ قانون کے مطابق چالان عائد کرنے کے بعد اگر90 دنوں تک اس کی بھرپائی نہیں کی جاتی ہے تو گاڑی ضبط کرنے کا اخیتارٹریفک پولیس کو اختیارحاصل ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button