لفٹ کے بہانے لوٹ لینے والا بنگلور کا ہجڑہ حیدرآباد میں گرفتار

حیدرآباد: حیدرآباد میں لفٹ لینے کے بہانے لوگوں کو لوٹ لینے والے ہجڑے کو پولیس نے گرفتارکرلیا۔ پولیس نے اس کے ساتھی کوبھی پکڑ لیا۔ پولیس کے بموجب ریاست کرناٹک کے بنگالورو سے تعلق رکھنے والا زنخہ 39 سالہ انجم حیدرآباد آکربیگم پیٹ علاقہ میں ضروری کام کا بہانہ بناتے ہوئے لوگوں سے لفٹ مانگتا اورپھران کی طلائی چین یا قیمتی سامان اڑا لیا کرتا تھا۔ اس نے ایک پولیس ملازم کو بھی اسی طرح سے مجبوری بتا کرٹھگ لیا تھا۔ باوثوق ذرائع کی اطلاع پرپولیس نے ہجڑے اوراس کے ساتھی بسوا راجو کو گرفتارکرلیا۔