جرائم و حادثات

ہجڑے کا شادی کیلئے دباو۔نوجوان نے کردیا قتل

حیدرآباد: شادی‌کے‌ لئے دباؤ ڈالنے پر ایک نوجوان نے ہجڑے کا قتل کردیا۔ یہ واقعہ ریاست آندھراپردیش کے گنٹور کے نہرو نگر کے مضافات میں پیش آیا۔ پولیس کے مطابق وینکاٹدری پیٹ کا کلیمنت آٹو ڈرائیور کے طور پر کام کر رہا تھا۔ اسی علاقے سے تعلق رکھنے والے ہجڑے چندنا (35) سال سے تین سال قبل اس کی ملاقات ہوئی۔ کچھ عرصہ سے ہجڑہ اس پر شادی کے لیے دباؤ ڈال رہا تھا اس دوران ایک سال قبل وہ حیدرآباد منتقل ہو گیا۔ اپنے ماموں کی وفات کے بعد رواں ماہ کی 16 تاریخ کو وہ گنٹور آیا ہوا تھا۔ ان کے درمیان جھگڑا اس وقت شروع ہوا جب چندنا نے نوجوان سے شادی کےلیے اصرار کیا، جب کہ نوجوان نے اس سے واضح طور پر کہا کہ وہ شادی نہیں کرنا چاہتا۔ برہمی کے عالم میں کلیمنت نے ہجڑے کے سر پر وزنی شئے سے حملہ کرکے اسکا قتل کردیا۔ اطلاع ہے کہ ملزم کو پولیس حراست میں لے لیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button