نارائن پیٹ میں سوامی وویکا نندا کو خراج

نارائن پیٹ: 12 جنوری (اردو لیکس) نارائن پیٹ ضلع شاخ ریڈ کراس سوسائٹی کی جانب سے سوامی وویکا نندا کی 159 ویں پیدائش ( قومی یوم نوجوان ) کے ضمن میں سوامی وویکا نندا کے مجسمہ پر گلہاۓ عقیدت پیش کرتے ہوٸے خراج پیش کیا گیا۔ اس موقع پر ریڈ کراس سوسائٹی کے ذمہ داران سدرشن ریڈی’ چنا ریڈی’ سبھاش’ نندو پٹیل’مدن موہن ریڈی ودیگر موجود تھے۔