اومیکرون کا اثر۔ٹریپل آر فلم کی ریلیز ملتوی

حیدرآباد: نہ صرف تلگو فلم انڈسٹری بلکہ ملک بھر کے فلمی شائقین کی جانب سے فلم ٹریپل آر کا بے چینی سے انتظار کیا جا رہا ہے لیکن اس کی ریلیز کی تاریخ ایک مرتبہ پھر ملتوی کر دی گئی ہے۔ یہ فلم راج ماولی نے بنائی ہے، اس فلم میں جونئیر این ٹی آر، رام چرن، اجئے دیوگن اور عالیہ بھٹ جیسے اداکارونمں نے کام کیا ہے۔حالانکہ یہ فلم پہلے ہی ریلیز ہونے والی تھی لیکن کورونا کی وجہ سے متعدد مرتبہ اس کی ریلیز کی تاریخ بڑھا دی گئی تھی۔ تازہ طور پر سات جنوری کو یہ فلم ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا لیکن اومیکرون کے کیس میں اضافے کو دیکھتے ہوئے فلم کی ریلیز کی تاریخ پھر بڑھا دی گئی ہے۔ فلمساز نے خود اس بات کی تصدیق کی ہے۔