تلنگانہ

دعا کرو ٹی آرایس 20 سال تک اقتدارمیں رہے۔ ٹی آرایس رکن اسمبلی

تلنگانہ کے میڑچل ضلع کے اُپل اسمبلی حلقہ کی میرپیٹ ایچ بی کالونی میں کل شب کرسمس کی تقریب بڑے پیمانہ پر منعقد کی گئی۔رکن اسمبلی سبھاش ریڈی نے اس تقریب میں مہمان خصوصی کے طورپر شرکت کی۔انہوں نے اس موقع پر تمام کو کرسمس کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمناوں کا اظہار کیا۔انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ کی ٹی آرایس حکومت نے ہر ڈیویثرن میں کرسمس تقاریب کے لئے ایک لاکھ روپئے الاٹ کئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ گذشتہ دوسالوں سے کورونا وبا کی وجہ سے کرسمس تقاریب کا اہتمام نہیں کیاجاسکا تاہم اس مرتبہ کرسمس تقاریب بڑے پیمانہ پرمنعقد کی جارہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ تلنگانہ کی تشکیل کے سات برس مکمل ہوچکے ہیں۔حکومت بتکماں فیسٹیول کے موقع پر غریب خواتین اور لڑکیوں میں بتکماں ساڑیوں کی مفت تقسیم کا کام انجام دے رہی ہے۔اسی طرح رمضان اور کرسمس کے موقع پر بھی عوام میں کپڑوں کی تقسیم کا کام انجام دیاجارہا ہے۔رکن اسمبلی نے تقریب میں شریک افراد سے خواہش کی کہ آئندہ 20سال تک تلنگانہ میں ٹی آرایس کی حکومت کی برقراری کے لئے دعاکریں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button