بارش کے دوران برقی سربراہی میں خلل اندازی کو روکنے بریک ڈاون ٹیمیں متحرک

حیدرآباد: ریاست میں جاری مسلسل بارش کے دوران برقی سربراہی میں خلل پرفوری مرمت کے کاموں کیلئے بریک ڈاون ٹیموں کو میدان میں اتارا گیا ہے۔ ٹرانسکو، جینکو کے سی ایم ڈی ڈی پربھاکرنے بتایا کہ ریاست میں بارش اورسیلاب جیسی صورتحال کے درمیان سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے ساتھ ساتھ حیدرآباد میں بریک ڈاون ٹیموں کو متحرک کردیا گیا ہے۔ انھوں نے واضح کیا کہ بارش کے دوران برقی سربراہی میں خلل اندازی نہ ہو اس کے لئے فوری مرمت کے کام کرنے کیلئے بریک ڈاون ٹیمیں تیارہیں۔