جرائم و حادثات

حیدرآباد میں دو کمسن بھائی تالاب میں غرق

حیدرآباد: حیدرآباد کے مضافات میں 2 کمسن بچے تالاب میں غرق ہو گئے ۔ یہ واقعہ ملکارم میں پیش آیا۔ جواہر نگر پولیس کے مطابق فرح نگر کے رہنے والے رحیم اپنے دونوں بچوں 9 سالہ ایان اور 7 سالہ  الطاف کے ہمراہ کل سہ پہر مقامی تالاب گئے ہوۓ تھے۔ ان کے ساتھ ان کی بکری بھی تھی۔ بکری کو انھوں نے وہاں باندھ دیا اور کپڑے دھو رہے تھے کہ اچانک بکری نے رسی توڑ لی اور کہیں چلی گئی، بکری کو پکڑنے کے لئے رحیم گئے ہوئے تھے کہ ان کے دونوں بیٹے تیرنے کیلئے پانی میں اترے اور غرق ہوگئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button