جرائم و حادثات

کم عمر بچوں نے گھر سے چرا لئے لاکھوں روپئے اور رکھ دئیے نقلی نوٹ۔حیدرآباد میں واقعہ

حیدرآباد: مکان میں چھپا کررکھی گئی رقم بچوں نے اڑا لی اوراس کی جگہہ نقلی نوٹ رکھ دئیے۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ ان بچوں نے اپنے دوستوں کے ساتھ ملکرصرف 20 دن میں لاکھوں روپئے خرچ کردئیے۔ یہ واقعہ حیدرآباد کے جیڈی میٹلہ پولیس اسٹیشن کے حدود میں پیش آیا۔ ایس آرنائک نگرسے تعلق رکھنے ولے جوڑے نے ایک ماہ قبل اپنے مکان میں 4 لاکھ روپئے رکھے تھے۔ انھیں دو بچے ہیں جن کی عمر 8 اور9 سال بتائی گئی ہے۔ ان بچوں نے یہ رقم دیکھ لی اوراپنے دوستوں کو بتائی جن کی عمر13 اور14 سال بتائی گئی ہے۔ انھوں نے ان بچوں کو گھرسے رقم لانے کو کہا جس پردونوں بھائی وقفہ وقفہ سے رقم لے جانے لگے اوراس کی جگہہ نقلی نوٹ رکھ رہے تھے۔ ان بچوں نے اس رقم سے اسمارٹ فونس، اسمارٹ واچیس خریدی اس کے علاوہ وہ گیمنگ سنٹرس اورریسٹورینٹس کو جاکربھی رقم خرچ کررہے تھے۔ 20 دن بعد جب بچوں کے ماں باپ نے الماری میں دیکھا تو انھیں رقم بھی کم نظرآئی اورنقلی نوٹ پائے گئے۔ وہ حیرت زدہ رہ گئے اورجیڈی میٹلہ پولیس سے رجوع ہوئے۔ بعد ازاں انھیں معلوم ہوا کہ یہ حرکت بچوں نے کی ہے۔اب  پولیس اس بات کا پتہ چلانے کی کوشش کررہی ہے کہ ان بچوں کو نقلی نوٹ کہاں سے ملے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button