تلنگانہ میں دو دن تک بارش کا انتباہ

حیدرآباد: محکمہ موسمیات نے آئندہ 2دنوں کے دوران شہرحیدرآباد سمیت ریاست بھرمیں میں مزید بارش کا انتباہ دیا ہے۔محکمہ موسمیات نے کہا کہ شمال اور شمال مغرب کی سمت سے طوفانی ہوائیں تلنگانہ کی سمت بڑھ رہی ہیں جس کے نتیجہ میں بارش ہوگی۔شمالی وسطی بحریہ عرب تا مغرب وسطی خلیج بنگال میں طوفانی گرداب بناہوا ہے جس نے رائل سیما اور اے پی کی ساحلی پٹی کا بھی احاطہ کیا ہے۔شمالی انڈومان میں ہوا کے کم دباو کا علاقہ بننے کا امکان ہے جو مزید شدت اختیار کرے گااور شمال مغرب سے ہوتے ہوئے جنوبی اوڈیشہ اور شمالی ساحلی آندھراپردیش آئندہ چارتا پانچ دنوں میں پہنچے گا۔