حیدرآباد میں 2 ڈاکٹرس تالاب میں غرق۔ خودکشی یا حادثہ؟

حیدرآباد: حیدرآباد کے مضافاتی علاقہ شاہ میرپیٹ میں دو بھائی تالاب میں غرق ہوگئے۔ وہ دونوں ڈاکٹرس بتائے گئے ہیں۔ فوری ملی اطلاعات کے مطابق وہ دونوں شاہ میرپیٹ تالاب کے پاس کھڑے ہوئے تھے کہ حادثاتی طورپرایک بھائی پانی میں گرپڑا اسے بچانے کی کوشش میں دوسرا بھی تالاب میں اترا اوروہ دونوں غرق ہوگئے۔ قبل ازیں یہ بھی کہا جارہا تھا کہ ان دونوں نے اجتماعی طورپرخودکشی کرلی ہے پولیس اس پورے معاملہ کی چھان بین کررہی ہے۔ ان کی شناخت 27 سالہ گوتم اور 24 سالہ نندن کی حیثیت سے ہوئی ہے جو وارانسی اترپردیش سے تعلق رکھتے تھے اور حیدرآباد منتقل ہوکر ہومیوپیتھی ہاسپٹل قائم کیا تھا