تلنگانہ

حمایت ساگرکے 2 دروازے کھول دئیے گئے۔ موسی ندی میں چھوڑا گیا پانی

حیدرآباد: حیدرآباد وسکندرآباد کو پینے کے پانی کی سپلائی کرنے والے اہم ذخائرآب عثمان ساگر اور حمایت ساگر کی سطح آب میں بتدریج اضافہ ہوتاجارہا ہے۔حالیہ دنوں کے دوارن آبگیر علاقوں میں شدید بارش کی وجہ سے ان اہم ذخائر آب کی سطح میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے۔حمایت ساگر کی مکمل سطح آب0 1763.5فیٹ کے برخلاف 1763.15تک پہنچ گئی ہے۔اس میں دوہزار کیوزک پانی کا بہاودرج کیاگیاجس کے بعد عہدیداروں نے حمایت ساگر کے دو دروازے کھولتے ہوئے پانی موسی ندی میں چھوڑدیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button