دو لڑکیوں نے گھر سے بھاگ کر کرلی شادی۔ پولیس حیران گھر والے پریشان

نئی دہلی: دو لڑکیاں دو ماہ قبل پراسرارطورپرلاپتہ ہو گئیں تھیں حال ہی میں پولیس نے ان کا پتہ چلا لیا جس پرپولیس کو یہ حیرت انگیز انکشاف ہوا کہ ان دونوں نے آپس میں شادی کرلی ہے۔

ہریانہ کی کرشنا نائک نامی لڑکی کے گھروالے حالیہ عرصہ میں راجستھان منتقل ہوگئے۔ اس دوران کرشنا اوراس کے پڑوس میں رہنے والی ممتا کو ایک دوسرے سے محبت ہوگئی۔ ان دونوں نے شادی کا اظہارکیا تاہم ان کے گھروالے نہیں مانے جس پروہ دونوں گذشتہ سال نومبرمیں گھرسے بھاگ گئے تھے ،جس پرپولیس سے شکایت کی گئی۔ قریب دو ماہ بعد پولیس کوان کے ہریانہ کے سیکارمیں موجود ہونے کا پتہ چلا، پولیس جب ان کے پاس پہنچی تو لڑکیوں نے پولیس کو بتایا کہ ان دونوں نے آپس میں شادی کرلی ہے۔

یہ بات سن کر نہ صرف ملازمین پولیس بلکہ لڑکیوں کے گھروالے بھی حیرت زدہ رہ گئے۔ پولیس وہاں سے واپس ہوگئی۔