دو سر اور تین آنکھوں والے بچھڑے کی پیدائش۔لوگ کررہے ہیں پوجا

بھونیشور: دو سر اور تین آنکھوں والے عجیب الخلقت بچھڑے کو گائے نے جنم دیا۔ یہ واقعہ ریاست اڈیشہ کے نبرنگا پور ضلع کا ہے۔ کومولی پنچایت کے بیجاپور موضع کے رہنے والے کسان دھنی رام کی گائے نے اس عجیب وغریب بچھڑے کو جنم دیا جس کے بعد گاوں والے اس بچھڑے کو درگا کا اوتار قرار دیتے ہویے اس کی پوجا‌کررہے ہیں۔ ان کا ماننا ہے کہ نوراتری کے موقع پر اس کی پیدائش ہوئی ہے اور یہ درگا ماتا کا اوتار ہے۔ اس بچھڑے کو دیکھنے کے لئے آس پاس کے گاؤں کے لوگ بھی پہنچ رہے ہیں۔