حیدرآباد منتقل کئے جانے والے دو کیلو وزنی سونے کے زیورات ضبط

گنٹور:ریاست آندھراپردیش کے ضلع کرشنا میں ایک خانگی بس میں منتقل کئےجانےوالے دو کیلو وزنی سونے کے زیورات پولیس نے ضبط کرلئے۔ اسپیشل انفورسمنٹ بیورونے خانگی بس کے ذریعہ راجمندری سے حیدرآباد جانے والی خانگی بس میں سوارایک مسافرکے پاس سے یہ زیورات برآمد کئے ۔ سونے کے زیورات منتقل کرنے والے شخص کی شناخت ساحل بلڈویا کی حیثیت سے کرلی گئی ہے اس کا تعلق حیدرآباد سے بتایا گیا ہے۔ سرکل انسپکٹر گناورم شیواجی نے بتایا کہ کسی بھی طرح کے دستاویز کے بغیریہ زیورات منتقل کئے جارہے تھے۔