نیشنل

وزیراعظم کے دورہ کے موقع پرخودکش حملہ کی دھمکی دینے والا گرفتار۔ بتائی خط لکھنے کے پیچھے کی وجہہ

ئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ کیرالہ کے دوران فدائین بم حملے کی دھمکی دیتے ہوئےا خط لکھنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ تحقیقات کے بعد کیرالہ پولیس نے اتوار کو کوچی سے ایک 53 سالہ شخص کو اس الزام میں گرفتار کیا۔ گرفتار شخص کی شناخت زیویئرانجانیکال کے طور پر کی گئی ہے جو کلور-کاتھریکداو روڈ کا رہنے والا ہے۔ کرائے کے مکان میں رہنے والے زیویئر کوچی میں ایک کیٹرنگ فرم چلاتا ہے۔ پولیس پوچھ گچھ میں زاویر نے دھمکی آمیز خط لکھنے کی وجہ بھی بتائی ہے۔
پولیس کمشنر نے کہا کہ انکوائری سے پتہ چلا کہ دھمکی بھرے خط کے پیچھے زیویئر کا مقصد اپنے پڑوسی کے ساتھ ذاتی دشمنی نکالنا تھا ۔ گرفتار زیویئر نے اپنے پڑوسی این جے جانی کے نام سے ایک دھمکی آمیز خط لکھا تھا اور اسے گزشتہ ہفتے بی جے پی کے ریاستی دفتر کو بھیجا تھا۔ پولیس کی تفتیش سے معلوم ہوا کہ جانی اور زیویئرکے درمیان مخاصمت ہے اور زیویئرنے جانی کو پھنسانے کیلئے یہ حرکت کی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button