جرائم و حادثات

حیدرآباد میں2کیلو سونے کی چوری۔پکڑے گئے چور

حیدرآباد:حیدرآباد کی پولیس نے 2کیلو سونے کی چوری کے معاملے کو حل کرلیا ہے۔ واضح رہے کہ چند دن قبل ممبئی کے سونے کے تاجر کے ملازم  گلاب مالی نے جھوٹی شکایت درج کروائی تھی کہ بس میں وہ ممبئی سے سونے کے زیورات لارہا تھا کہ کسی نے زیورات کی چوری کرلی ہے۔ پولیس کو تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ گلاب مالی نے ہی زیورات کی چوری کی اور وہ زیور  اپنے ساتھی کے حوالے کرکے حیدرآباد پہنچے کے بعد جھوٹی شکایت درج کروائی۔پولیس نے گلاب اور اسکے ساتھی کو گرفتار کرکے زیورات ضبط کرلئے۔

https://youtu.be/bA_PKkXAw7A

متعلقہ خبریں

Back to top button