سڑک حادثہ میں سسربہو ہلاک۔ تین زخمی

نیلور: ریاست آندھراپردیش میں پیش آئے سڑک حادثہ میں سسر اوربہوکی موت ہوگئی۔ ضلع نیلور ہری ناتھ پورکے پارلا پلی سے تعلق رکھنے والا مہیندرنامی شخص اپنے ارکان خاندان کے ساتھ کارمیں اپنے بیٹے کو ہاسٹل چھوڑکرواپس ہورہا تھا کہ کوور کے پاس کار بے قانو ہوکرکلورٹ سے ٹکرا کرالٹ گئی۔ اس حادثہ میں مہیندرکا باپ سدھاکرراو اوراس کی بیوی اپرنا کی موت ہوگئی جبکہ حادثہ میں مہیندراس کی ماں اوربیٹی زخمی بتائے گئے ہیں۔