نیشنل

کرناٹک:خواتین کیلئے ماہانہ 2 ہزارروپئے کی اسکیم شروع۔ بینک اکاونٹ میں رقم جمع۔ راہل گاندھی نے کہا ہم جو کہتے ہیں کر دکھاتے ہیں۔ ویڈیو دیکھیں

بنگالورو: ریاست کرناٹک میں آج سے گرہ لکشمی اسکیم کا افتتاح ہوگیا جس کے تحت ہر ماہ خواتین کو دو ہزارروپئے وظیفہ کے طور پر دئیے جائیں گے۔

 

 

افتتاحی تقریب میں ریاست کرناٹک کے چیف منسٹر سدارامیا، ڈپٹی چیف منسٹر ڈی کے شیوکمار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے، کانگریس جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال اور رندیپ سرجے والا کے علاوہ دیگر قائدین موجود تھے۔

 

 

اسکیم کے آغاز کے ساتھ ہی 2000 روپے ان ایک کروڑ 9 لاکھ 54 ہزار خواتین کے کھاتوں میں جمع گئے جنہوں نے اسکیم کے لیے رجسٹریشن کروایا تھا۔ اس اسکیم وہ خواتین مستفید ہوں گی جن کے نام راشن کارڈس پر درج ہیں۔ انکم ٹیکس ادا کرنے والی خواتین اور ان کے شوہر اس اسکیم کے لیے اہل نہیں ہوں گے۔

 

 

اس موقع پر راہل نے کہا مرکز پر جم کر تنقید کی اور کہا کہ ان دنوں ایک فیشن ہے کہ دہلی میں حکومت صرف ارب پتیوں کے لیے کام کرتی ہے جبکہ ہم اپنے وعدوں پر قائم ہیں۔ راہل گاندھی نے کہا کہ ہم نے انتخابات میں جو پانچ وعدے کیے تھے وہ تشکیل حکومت کے 100 دنوں کے اندر پورے کردئیے گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button