تلنگانہ میں بجلی گرنے سے دو اموات

سوریہ پیٹ: تلنگانہ کے ضلع سوریہ پیٹ میں بجلی گرنے سے دو مزدور ہلاک اور دیگر تین زخمی ہوگئے۔یہ واقعہ ضلع کے لنگم پلی گاوں میں اُس وقت پیش آیا جب یہ مزدور کھیت میں کام کررہے تھے۔اس واقعہ میں زخمی مزدوروں کو علاج کے لئے سرکاری اسپتال منتقل کردیاگیا۔مہلوکین کی شناخت 60سالہ وی بھکشم اور40سالہ اوما کے طورپر کی گئی ہے۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کر کے جانچ شروع کردی۔