تلنگانہ

تلنگانہ سکریٹریٹ کی نئی عمارت کا چیف منسٹرکی سالگرہ کے دن ہوگا افتتاح

حیدرآباد: تلنگانہ سکریٹریٹ کی نئی عمارت کی تعمیر کی تاریخ کو قطعیت دے دی گئی ہے۔ چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ کی یوم پیدائش کے موقع پر 17 فروری کو سکریٹریٹ کی نئی عمارت کا افتتاح کرنے کا حکومت نے فیصلہ کیا ہے۔ یہ بات ریاستی وزیر وی پرشانت ریڈی نے بتائی۔ واضح رہے کہ 27 جون 2019 کو چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ نے سکریٹریٹ کی عمارت کا سنگ بنیاد رکھا تھا۔ریاستی حکومت کی جانب سے 610 کروڑ کی لاگت سے یہ عمارت تعمیر کروائی گئی ہے۔ تین سال آٹھ ماہ میں سکریٹریٹ کی تعمیر کا کام مکمل کیا گیا ہے۔ سکریٹریٹ کی ہمہ منزلہ عمار کے چھٹے فلور پر جدید سہولیات سے آراستہ چیف منسٹر کا چیمبر ہوگا۔ ان کی آمد و رفت کے لئے خصوصی راستہ اور اسپیشل لفٹ ہوگی۔ سکریٹریٹ آنے والے افراد کے لئے خصوصی ویٹنگ ہال کی سہولت فراہم رہے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button