حیدرآباد میں اندرون چند گھنٹے 2 افراد کا قتل

حیدرآباد: شہر حیدرآباد میں جمعرات کو اندرون چند گھنٹے 2 افراد کے قتل کی علحیدہ وارداتیں پیش آئیں۔ شام کے وقت لالہ گوڑہ پولیس اسٹیشن کے حدود میں واقع شانتی نگر میں ایک شخص کا مہلک ہتھیاروں سے حملہ کرنے کےبعد سر پر پتھر ڈال کر قتل کردیا گیا۔مقتول کی شناخت آٹو ڈرائیور 40 سالہ راجیش کےطور پر کی گئی۔ اسکے بعد رات قریب 12 بجے فرسٹ لانسر علاقے میں سہیل نامی  25 سالہ نوجوان کا مہلک ہتھیاروں سے حملہ کرکے قتل کردیا گیا۔ دونوں وارداتوں میں قتل کی وجوہات کا فوری پتہ نہیں چل سکا۔ پولیس چھان بین کررہی ہے۔