تلنگانہ

حیدرآباد میں سڑک پر 2 ہزار کے نوٹ۔ لوٹ لینے والوں کو ہوئی مایوس

حیدرآباد میں سڑک پر 2 ہزار کے نوٹ۔ لوٹ لینے والوں کو ہوئی مایوس

حیدرآباد: شہر حیدرآباد کے علاقہ مادھاپور میں اس وقت لوگوں کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہیں رہا جب انہوں نے سڑک پر دو ہزار روپے کے نوٹ پر پڑے ہوئے دیکھے۔

کاکتیہ ہلز سڑک سے گزرنے والے اس وقت حیرت زدہ رہ گئے جب انہوں نے سڑک پر دو ہزار روپے کے نوٹوں کے بنڈل دیکھے، گاڑی سوار گاڑی سے اتر گئے اور دوسرے لوگ بھی وہاں جمع ہو گئے اور وہ نوٹ لوٹنے لگے، کچھ ہی دیر میں عوام کا ہجوم وہاں جمع ہو گیا اور یہ خبرجنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی کہ سڑک پر نوٹوں کے بنڈل پڑے ہوئے ہیں اور دیکھتے ہی دیکھتے مزید لوگ وہاں جمع ہو گئے لیکن کسی نے بھی اس بات پر غور نہیں کیا کہ یہ نوٹ اصلی ہے یا نقلی ہیں؟ بعد ازاں وہاں سے نوٹ لے کر جانے والے بعض افراد نے دیکھا کہ نوٹوں پر چلڈرنس بینک لکھا ہوا ہے اور یہ نقلی نوٹ ہیں تو انہیں مایوسی ہوئی۔

عوام کے ہجوم کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ نوٹ لوٹنے کے لئے آنے والوں کو منتشر کرنے پولیس کو مداخلت کرنی پڑی۔ سمجھا جاتا ہے کہ اس طرح کے نوٹ فلموں کی شوٹنگ میں استعمال کئے جاتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button