جرائم و حادثات

2 سالہ لڑکا دوسری منزل سے گرکرجاں بحق۔ حیدرآباد کے پرانا شہر میں حادثہ

حیدرآباد: حیدرآباد کے پرانا شہرمیں کمسن لڑکا بلندی سے گرکرہلاک ہوگیا۔ یہ واقعہ کل پیش آیا۔ کاماٹی پورہ، عثمان باغ کے رہنے والے سلمان نامی شخص کا بیٹا 2 سالہ حمدان کھیل کے دوران اپنے مکان کی دوسری منزل پرواقع بالکونی کی ریلنگ کو پکڑ کرکھڑے ہونے کی کوشش میں توازن کھوجانے کی وجہہ سے نیچے گرپڑا۔ لڑکے کو شدید زخمی حالت میں علاج کیلئے شاہ علی بنڈہ کے ہاسپٹل لے جایا گیا جہاں لڑکا زخموں سے جانبرنہ ہوسکا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button