سیلفی لینے کے دوران ڈنڈی پراجکٹ میں 2 نوجوان غرق

نلگنڈہ: سیلفی لینے کے دوران دو نوجوان ڈنڈی پراجکٹ میں غرق ہوگئے۔ یہ حادثہ ضلع نلگنڈہ میں پیش آیا۔ دو نوجوان سری سیلم جانے کے دوران ذخیرہ آب کے پاس رکے اوروہاں سیلفی لے رہے تھے کہ اچانک توازن کھوجانے کے نتیجہ میں غرق ہوگئے۔ مرنے والے آپس میں دوست بتائے گئے ہیں ان کی شناخت ساگر اورپراوین کی حیثیت سے کرلی گئی ہے اوران کا تعلق ظہیرآباد سے بتایا گیا ہے۔